سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم،وزارت قانون، داخلہ ،دفاع کو نوٹسز جاری کردیے

سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم،وزارت قانون، داخلہ ،دفاع کو نوٹسز جاری کردیے
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سویلین کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے حوالے سے کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج کی عدالتی کاروائی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا، سپریم کورٹ نے وزارت قانون، داخلہ، دفاع و دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ۔ عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل،تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ پر زیر حراست افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں ، کتنے وکلاء اور صحافی سول اور ملٹری حراست میں ہے تفصیلات دی جائے، زیر حراست افراد میں کتنے خواتین اور بچے ہیں تفصیلات دی جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔