گزشتہ ماہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکل کون سی تھی؟

گزشتہ ماہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکل کون سی تھی؟
کیپشن: Which was the best selling motorcycle last month?

ویب ڈیسک: (علی زیدی) گزشتہ کچھ عرصے سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔ جس کے بعد عوامی سواری سمجھی جانے والی موٹرسائیکل کی قیمت میں جہاں ہوشربا اضافہ ہوا۔ وہیں اس کی فروخت کو بھی بہت دھچکا لگا۔

تاہم اس سب سے باوجود موٹرسائیکل مارکیٹ میں راج کررہی ہنڈا نے فروخت میں ایک مرتبہ پھر ساری کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مئی 2024 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 811 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں جس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلیں اٹلس ہنڈا کی تھیں جن کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 297 تھی۔

دوسرے نمبر پر جس کمپنی کی سب سے زیادہ موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں وہ اور کوئی نہیں بلکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’ یونائیٹڈ ‘ ہے۔ جس نے ملک بھر میں مئی 2024 میں اپنے 9 ہزار 131 یونٹس فروخت کیے۔

سوزوکی کی 1696، روڈ پرنس 1429، یاماہا کی 400 موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر