زیادہ خوش کون؟ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

زیادہ خوش کون؟ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو بھارت سے زیادہ خوشحال ملک قرار دے دیا گیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی خوشحال ممالک کی فہرست میں 149 ملکوں میں 105 واں نمبر حاصل کیا ہے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سلوشن نیٹ ورک کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فن لینڈ دنیا کا خوشحال ترین ملک قرار پایا ہے، اس کے علاوہ دیگر ممالک میں آئس لینڈ، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، نیڈرلینڈ، سویڈن، جرمنی اور ناروے شامل ہیں۔ اس فہرست میں بھارت 139 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 105 ویں نمبر پر ہے۔

فہرست میں چین 84 ویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ بنگلا دیش 101 ویں نمبر پر ہے۔

یہ فہرست گیلپ ورلڈ پول کے اعداد وشمار کے مطابق مرتب کی گئی ہے۔ خوشحال ممالک کو جانچنے کے لیے کیے جانے والے سروے میں ملکوں کے جی ڈی پی اور  سوشل سیکورٹی کے علاوہ دیگر پہلووں کو بھی شمار کیا جاتا ہے۔

اس فہرست میں سب سے نہ خوش ترین ملک افغانستان ہے، جس کے بعد لیسوتھو، بوٹسوانہ، رواندا اور زمبابوے آتے ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔