عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے بڑی خبر

عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (پبلک نیوز) زیارات پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کا اہم قدام، وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو قابل عمل بنانے پر کام تیز کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب طرز پر عراق میں پاکستان ہاؤس تعمیر کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔ پاکستان ہاؤس عراق میں جانے والے پاکستانی زائرین کے سہولت کار کا کردار ادا کرے گا۔

پاکستان ہاؤس کو عراق کے شہر کربلہ میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی تعمیرات کا دورہ کیا۔ وزیر مذہبی امور کی جانب سے پاکستان ہاوس کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔