ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کر دیا
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 28 فروری کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی ہے، جس میں یہ موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ، بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ ایف آئی اے کی عمران خان کی ضمانت منسوخی کی اپیل آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس طارق جہانگیری آج درخواست کی سماعت کریں گے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔