بجلی ایک ماہ کے لیے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

بجلی ایک ماہ کے لیے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پبلک نیوز) بجلی ایک ماہ کیلئے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دے دی،درخواست اپریل کی فیلو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے .

نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا. سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی، اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 6.60 روپے فی یونٹ تھی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔