زیادہ معاوضہ لینے والا CEO ایلون مسک یا مارک زکربرگ نہیں؟ پھر کون؟

زیادہ معاوضہ لینے والا CEO ایلون مسک یا مارک زکربرگ نہیں؟ پھر کون؟
کیپشن: highest-paid CEO
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امریکہ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا سی ای او ایلون مسک یا مارک زکربرگ نہیں بلکہ ایک ایسا نام ہے جس نے اپنی فیلڈ میں آوٹ سٹینڈنگ پرفارمنس دکھائی اور وہ 2006 میں معروف کمپنی کا CEO بن گیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او ایپل کے ٹم کک، ٹیسلا کے ایلون مسک، یا میٹا پلیٹ فارمز کے مارک زکربرگ نہیں ہیں، یہ براڈ کام کا ہاک ٹین ہے۔

ڈبلیو ایس جے کی شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 71 سالہ ہاک ٹین کو گذشتہ سال 162 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا تھا، لیکن وہ پوری رقم صرف اس صورت میں وصول کریں گے جب 2025 تک اس کی کمپنی کا اسٹاک ایک خاص سطح پر آجائے۔

براڈ کام کمپنی کا کہناتھا کہ ٹین کی تنخواہ اس پر بھی منحصر ہے کہ وہ مزید پانچ سال تک اپنے کردار میں رہیں اور جب تک یہ مدت گزر نہ جائے اسے مزید ایکویٹی یا نقد بونس نہیں ملے گا۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق سیمی کنڈکٹر کمپنی کے حصص میں اس سال 27 فیصداور گذشتہ سال کے دوران 106فیصداضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن $655 بلین ہو گئی ہے۔

ملائیشیا میں پیدا ہونے والے ٹین 2006 سے براڈ کام کے سی ای او  بنے اس سے قبل 2017 میں ڈبلیو ایس جے کی فہرست میں سرفہرست تھے جب انہیں 103 ملین ڈالر سے نوازا گیا تھا۔

یار رہے کہ ایپل کمپنی کے ٹِم کُک، نیٹ فلکس کے ٹیڈ سرینڈوس اور وارنر بروس، ڈسکوری کے ڈیوڈ زسلاو بھی امریکہ کے ٹاپ 10 سی ای اوز میں شامل ہیں جو زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔ 
 

Watch Live Public News