پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 22 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 22 نومبر 2021
شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کردیا، تیسرے ٹی20میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو5وکٹوں سے شکست دےدی، محمد نواز نے آخری گیند پر چوکا لگا کر قومی ٹیم کو فتح دلائی، حیدرعلی 45 اور محمد رضوان 40 رنز بناکر نمایاں رہے، سیریز میں کامیابی پر پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبرپرآگیا وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس، ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پیکج سے متعلق تبادلہ خیال، قانونی ٹیم کی مختلف قانونی مقدمات پر بریفنگ، اپوزیشن سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت، وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دیں گے اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، لانگ مارچ کی تاریخ پر مشاورت، احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کےلئے مختلف تجاویز کا جائزہ، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل ہوگا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈرپشاور کا چارج سنبھال لیا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی، آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں منعقد ہوئی سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکامبینہ آڈیوکلپ، شہبازشریف کہتے ہیں پتہ چل گیا کہ کس طرح نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کےلیے بڑی اسکیم بنائی گئی،کہا وقت آگیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے،قوم انصاف کے نظام کی منتظر ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔