حیدرآباد میں بھی قاتل ڈینگی مچھر نے پنجے گاڑ لئے

حیدرآباد میں بھی قاتل ڈینگی مچھر نے پنجے گاڑ لئے
حیدرآباد ( پبلک نیوز) 15 روز کے دوران ڈینگی کے 5 مریض دم توڑ گئے۔ جب کہ کئی مریض سول ہسپتال سمیت مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ حیدرآباد میں بھی قاتل ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ لئے پندرہ روز کے دوران 5 ڈینگی کے مریض دم توڑ گئے ہیں جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ کئی ڈینگی وائرس کا شکار مریض سول ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ سمیت مختلف شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایک جگہ شہر میں ڈینگی وائرس کہ تیزی سے وار جاری ہے تو دوسری جگہ بلدیہ مونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔ شہر میں ابھی تک مچھر مار اسپرے مہم شروع نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے شہری ڈینگی وائرس کا آسان ہدف بن رہے ہیں۔ عوام نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر شہر میں مچھر مار مہم کا آغاز کیا جائے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔