کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی

کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، احتجاج کرنا ہے تو میں بھی شامل ہوجاتا ہوں لیکن طلباء کو شامل کرنا غلط ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےاکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف نوازشریف کو ہی نہیں دیگر کو بھی سکیورٹی دی جاتی ہے۔ پولیس ایس او پیز کے مطابق سب رہنماؤں کو سکیورٹی مل رہی ہے۔ زمان پار ک میں بھی سکیورٹی اورجیمر وغیرہ جارہے تھے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بھی برابر سکیورٹی مل رہی تھی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں اساتذہ رہا ہوچکے ہیں، کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، احتجاج کرنا ہے تو میں بھی شامل ہوجاتا ہوں لیکن طلباء کو شامل کرنا غلط ہے، پورے پنجاب میں سکول بند کرانا اوربچوں کوآگے لانا بالکل درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کی بات بالکل جھوٹی ہے، 5 یا 50روپے سے 50ہزار فیس ہونے کی بات بالکل غلط ہے۔میرا وعدہ ہے کہ جرنلسٹوں کو اچھی چیز دے کرجاؤں، کوشش ہے کہ جرنلسٹوں کی دعائیں لوں۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ صرف میں ہی نہیں وزراء،چیف سیکرٹری بھی دورے کررہے ہیں، ماضی میں بھی کام ہوئے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، عوام کی فلاح وبہبود اوالین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل دیقینی بنائیں گے۔ پنجاب بھر کے 100ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کا کام 31جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ 750تھانوں میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔