ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، فہیم اشرف آؤٹ،حسن علی کی واپسی

ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، فہیم اشرف آؤٹ،حسن علی کی واپسی
لاہور: کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر ریزرو کھلاڑی محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔