کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈٰسک: آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔ 

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں بابراعظم نے پاکستان ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کر لیاہے جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز ایرون فنچ کے پاس تھاجنہوں نے 76 میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی ۔تیسرے  نمبر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے ۔ چوتھے نمبر پر ایون مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب آئرلینڈ کیخلاف دوسرے یا تیسرے ٹی20 میں فتح حاصل کرتے ہیں تو بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے، اسوقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔ 

اس فہرست میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

Watch Live Public News