امام الحق نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

امام الحق نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: امام الحق نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 5 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

30 سالہ امام الحق نے اولی رابنسن کے خلاف پہلی اننگز کے نویں اوور میں چوکا لگا کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ وہ 5 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے 30ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

امام الحق نے یہ رنز ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل میں بنائے، جن میں ٹیسٹ میں 1823، ون ڈے میں 3152 اور ٹی20 میں 21 رنز شامل ہیں۔

پاکستان کے لیے 5 ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والے نمایاں بیٹرز میں انضمام الحق، یونس خان، جاوید میانداد اور عمران خان بھی شامل ہیں۔

امام الحق انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 42 رنز بناکر جوش ٹنگ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ وہ اب تک 107 انٹرنیشنل میچز میں 12 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 5038 رنز بناچکے ہیں، جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط 41.29 ہے۔

انہوں نے عبداللہ شفیق کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

Watch Live Public News