کپتان بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں وسیع تبدیلیوں پر حیران

کپتان بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں وسیع تبدیلیوں پر حیران

(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اعتراف کیا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم رکھا گیا۔

کپتان ٹیسٹ ٹیم بابراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی خبر میرے لیے بھی نئی تھی،ٹیم میں تبدیلیاں میری معلومات، مشاورت یا منظوری کے بغیر کی گئیں،میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح اس صورتحال سے بے خبر تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے یقیناً کسی سوچ بچار کے بعد ہی فیصلہ کیا گیا ہوگا، سیریز ہم ہارچکے،اب ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں،بطور ٹیم خود پر یقین رکھیں اور آخری میچ میں کھل کر کھیلنا چاہیے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بطور ٹیم ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے، حالات کے مطابق ہم نے بہترین پلیئنگ الیون میدان میں اتاری، ہمیں وہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب نتائج آپ کے حق میں نہ ہوں تو باہر سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمیں ماضی کی ناکامیوں کو بھلا کر اپنی توجہ مستقبل پر مرکوز کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News