(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دوسرے میچ سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ۔
سنچری میکر شان مسعود انگلی میں انجری کی وجہ سے نمائندگی سے محروم ہو گئے،پہلے میچ کے دوران شان مسعود انگلی پرگیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، تمام سکین اور ٹیسٹ کے بعد میڈیکل ٹیم نے آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
اِن فارم بیٹر 2 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سینئر کھلاڑی کی شرکت کا فیصلہ فٹنس سے مشروط ہو گا ۔
دوسری جانب قومی بیٹر عبداللہ شفیق اور سعود شکیل نے قومی سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے ۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کے خسارے کا شکار قومی ٹیم نے جیت سیریز برابری پر نظریں جما لیں ۔ناقص کارکردگی پر مایوسی کا شکار ہیڈ کوچ سرفراز احمد دوسرے ٹیس میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے چکے ہیں ۔