ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں میں دوست اور برادر ممالک کی شرکت سے فضائی مشقیں " ڈیزرٹ فلیگ" کا آغاز الظفرہ ایئر بیس کے ایئر وارفیئر اینڈ میزائل ڈیفنس سینٹر میں کیا گیا ہے۔ تین ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں سعودی عرب کی رائل فضائیہ اور متعدد برادر اور دوست ممالک کی افواج شرکت کررہے ہیں۔
مشقوں میں حصہ لینے والی سعودی فضائیہ کے گروپ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عادل ابو ملحہ نے تصدیق کی کہ مشق کی تیاریاں پوری پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کی گئی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سعودی فضائیہ F-15SA سسٹم کے چھ لڑاکا طیاروں کے ساتھ اپنے تمام فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عادل ابو ملحہ نے کہا کہ مشق میں فضائیہ کی شرکت کا مقصد حقیقی جنگ کی طرح کے ماحول میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے شعبے میں فوجی مہارت کا تبادلہ کرنا اور فضائی اور تکنیکی معاونت کرنے والے عملے کی تیاری اور جنگی صلاحیت کو بڑھانا ہے
مشقوں میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب، سلطنت عمان، ترکیہ، امریکہ، فرانس اور جنوبی کوریا کی فضائی افواج شرکت کریں گے۔