( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : شہرِ لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا مزہ جہاں عوام نے اٹھایا وہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی پیچہے نہ رہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش کو انجوائے کرنے کرکٹرز کا اکٹھے ہوکر ابرار احمد کے کمرے میں آمد۔ صائم ایوب،عثمان خان،افتخار احمد اور زمان خان کی ابرار احمد کے کمرے میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صائم ایوب نے ابرار احمد کو مخاپب کرتے ہوئے کہا کہ بارش ہورہی ہے انجوائے کرنے آئے ہیں چائے پلا دو۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-23/news-1713868494-8939.mp4
کرکٹر زمان خان کا کہنا تھا کہ باہر موسم بھی پیارا ہے چائے کا موڈ ہے بارش بھی ہورہی ہے۔ جبکہ کھلاڑی ابرار احمد نے کہا کہ پتی تیز رکھنی ہے چینی کم رکھنی ہے کیونکہ میں ڈائٹ پر ہوں۔ جس پر ابرار نے کہا کہ صائم بھائی آپ لوگ کل آجانا یار۔
زمان خان نے کہا کہ چلو چلو کام کرو چائے پلاو۔ چار پانچ دن ہوگئے ہیں میں ابرار کو کہ رہا تھا چائے پلاو یہ دروازہ بند کردیتا تھا۔
افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ کے بارے میں سنا ہے کہ آپ چائے بہت اچھی بناتے ہو۔