وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں،پاکستان کابل میں وسیع البنیاد حکومت کا خواہاں ہے، کہا کابل نہیں گیا،پاکستان میں ہی اہم میٹنگز اٹینڈ کیں ،غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے بھارتی میڈیا کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے،ہندوستان اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو وہ خطے کی کوئی خدمت نہیں کرے گا افغانستان کی وادی پنج شیر میں مزاحمتی گروپوں کا ہتھیار ڈالنے سے انکار،احمد مسعود کا 9 ہزار سے زیادہ جنگجوؤں کو تیار رہنے کا حکم، طالبان نے پنج شیر میں پانچ اہم چیک پوائنٹس پر قبضہ کرلیا،قاری فصیح الدین کا کہنا ہے کہ ابھی لڑائی کا حکم نہیں دیا گیا،طالبان قیادت نئے حکومتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے بھی متحرک، ملاعبد الغنی برادر آج سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے اہم ملاقات کریں گے افغانستان کی صورتحال پر جی 7 کا ورچوئل سربراہی اجلاس آج ہو گا،شہریوں کی بحفاظت منتقلی کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جانب سے طالبان پر پابندیاں لگانے کی تجویز بارے بھی غور ہو گا،امریکی صدر جو بائیڈن کہتے ہیں تاریخ بتائے گی افغانستان سے انخلاء کا فیصلہ درست تھا کابل ائیر پورٹ پر حملہ ، امریکی اور جرمن دستے نے افغان فوجیوں کے ساتھ مل کر نامعلوم حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، حملے میں ایک افغان سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات وقت آگیا ہے کہ افغانستان آگے کی طرف بڑھے، سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کہتے ہیں افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو، توقع ہے کہ اب افغانستان میں سب کے لیے قابل قبول حکومت بنے گی، ہمارا ملک درست سمت میں گامزن ہے، تمام افغان گروپوں کو مل کر مسائل حل کرنا ہوں گے۔