عمران خان کیخلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری ، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان سمیت شیخ رشید بھی مقدمے میں نامزد کیےگئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، عمران خان کی ایما پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور تقریباً 1 ہزار افراد نے سڑک بلاک کی، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاؤڈ اسپیکرکا بھی استعمال کیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔