ڈالر کو پرلگ گئے،ٹرپل سنچری کرنے کے قریب پہنچ گیا

ڈالر کو پرلگ گئے،ٹرپل سنچری کرنے کے قریب پہنچ گیا
لاہور: امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 315 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 87 پیسے اضافے کے ساتھ 299 روپے کا ہو گیا تھا، اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 11 مئی کو 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں 4 جولائی سے اب 7.9 فیصد کی کمی ہوئی۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 312 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ نگران حکومت کے 11 روز میں ڈالر تقریباً 10 روپے مہنگا ہوا جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گر چکی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لے جانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔