بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈی جی نیب لاہور تبدیل

بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈی جی نیب لاہور تبدیل
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) قومی احتساب بیورو ( نیب) میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے پانچ ڈائریکٹر جنرلز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق مرزا سلطان محمود کو ڈائریکٹر جنرل ٹی اینڈ آر اسلام آباد ڈویژن سے تبدیل کر کے ڈی جی نیب سکھر جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مرزا عرفان بیگ ڈی جی ٹی اینڈ آر نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور ڈویژن شہزاد سلیم کو تبدیل کرکے ڈی جی اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور ڈی جی اے اینڈ پی ڈویژن اسلام آباد مسعود عالم کو تبدیل کر کے ڈی جی اآپریشن ڈویژن اسلام آباد تعنیات کر دیا گیا ہے۔ تعیناتی کے منتظر جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعنیات کر دیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تبادلوں کے فوری نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی ہے۔

Watch Live Public News