تونسہ شریف میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

تونسہ شریف میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

پبلک نیوز: تونسہ شریف میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا. تونسہ شریف کے قریبی علاقہ سوکڑکے رہائشی ابوبکر نے حسنیٰ بی بی سے 2سال قبل پسندکی شادی کی تھی. گزشتہ رات ابوبکر اور حسنیٰ بی بی جو سات ماہ کی حاملہ تھی، کو گھر میں کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کر دیا گیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنی بی بی کے والد چن زیب اوربھائی عمر خطاب اپنی بیٹی کوملنے کے لیے ان کے گھر آئے ہوئے تھے جبکہ ابوبکرکے والدین جب بیٹے کے گھر ملنے کے لیے گئے تودیکھاکہ میاں بیوی کی لاشیں خون میں لت پت تھیں .

ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں لڑکی کے ظالم باپ اور بھائی نے ملکر اپنے دامادکے سر پر کلہاڑیوں کے وار کیے، مقتول ابوبکر کی عمر 25سال اور مقتولہ حسنیٰ بی بی کی عمر 19سال تھی اور وہ سات ماہ سے حاملہ بھی تھی. ملزمان موقع سے فرار ہو گئے. لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انکا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے.

اے ایس پی تونسہ کائنات اظہر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔