کراچی ( پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں خیمےلگا کر حکومت کا مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہمارا اور وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے۔ سیاست میں مسئلے ہوتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان اور لاہور جا رہا ہوں۔ خیمے گاڑھ کر بیٹھوں گا اور ان کا مقابلہ کروں گا۔ جب تک ان کا وہاں مقابلہ نہیں کریں گے تو یہ رکیں گے نہیں۔ یہ آپس میں نانی کا کنبہ بنا کر بیٹھے ہیں جو کبھی کسی روپ میں تو کبھی کسی روپ میں حقیقت میں ہیں وہی۔ آصف زرداری نے کہا عوام نے بھی وہ کام نہیں سوچیں ہوں گے جو پی پی نے پہلے سوچے اور پھر کرکے بھی دکھائے۔ آئندہ نسل بلاول اور آصفہ کی قیادت میں عوامی علاقوں میں کام کرتی رہے گی۔