بھارتی نژاد امریکی کو ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پالیسی کا سینئر مشیر مقرر کرلیا

بھارتی نژاد امریکی کو ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پالیسی کا سینئر مشیر مقرر کرلیا
کیپشن: بھارتی نژاد امریکی کو ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پالیسی کا سینئر مشیر مقرر کرلیا

ویب ڈیسک: امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی تاجر، وینچر کیپیٹلسٹ سری رام کرشنن کو مصنوعی ذہانت سے متعلق وائٹ ہاؤس کی پالیسی کے سینئر مشیر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سری رام کرشنن "اے آئی میں مسلسل امریکی قیادت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے اور حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آئی کی تشکیل اور ہم آہنگی میں مدد کریں گے۔ 

سری رام کرشنن وائٹ ہاؤس آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی میں مصنوعی ذہانت کے لیے سینئر پالیسی مشیر کے طور پر کام کریں گے۔"

سری رام کرشنن کون ہیں؟

کرشنن نے ایس آر ایم ولیمائی انجینئرنگ کالج کٹنکولتھور، کانچی پورم، تمل ناڈو میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مائیکرو سافٹ سے کیا، جہاں  وہ Windows Azure کی ڈویلپمنٹ کے انچارج رہے۔ انہوں نے  پراجیکٹ کے APIs اور سروسز پر کام کیا۔ وہ کتاب پروگرامنگ ونڈوز ایزور فار او ریلی کے مصنف ہیں۔

کرشنن نے 2013 میں فیس بک کوجوائن کیا، جہاں اس نے کمپنی کے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ اشتہارات کے کاروبار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

بعد میں اس نے سنیپ چیٹ میں بھی کام کیا۔ کرشنن نے ٹویٹر (اب X) میں 2019 تک کام کیا، جہاں اس نے پلیٹ فارم کی تنظیم نو میں ایلون مسک کے ساتھ مل کر بھرپور پرفارمنس دی۔

 وہ 2021 میں Andreessen Horowitz (a16z) میں جنرل پارٹنر بنے۔ بعد میں 2023 میں،  وہ لندن میں فرم کے پہلے عالمی دفتر  کے انچارج رہے۔

کرشنن، ایک سرمایہ کار اور بھارتی فنٹیک کمپنی کریڈ  کے مشیر بھی ہیں۔ وہ اپنی بیوی آرتھی راما مورتی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ – دی آرتھی اور سریرام شو – کی مشترکہ میزبانی بھر کرتے ہیں۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد، کرشنن منتخب صدر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے X پر گئے۔ انہوں نے لکھا، "میں اپنے ملک کی خدمت کرنے اور AI میں مسلسل امریکی قیادت کو @DavidSacks کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔"

Watch Live Public News