چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ
کیپشن: The decision to make the Chief Justice of Balochistan High Court a judge of the Supreme Court

ویب ڈیسک: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دیدی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ملک شہزاد احمد کے نام کی متفقہ منظوری دیدی۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

Watch Live Public News