ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ’ ٹف ‘ ٹائم دینے کیلئے بڑی جماعتیں آپس میں مل گئیں

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ’ ٹف ‘ ٹائم دینے کیلئے بڑی جماعتیں آپس میں مل گئیں
کیپشن: protest
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہا کل 11 بجے اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج ہوگا، اس میں جی ڈی اے ، جے یو آئی ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم حقیقی کے سب ملکر احتجاج کریں گے۔

جی ڈی اے ، پی ٹی آئی ۔جی یوآئی اورجماعت اسلامی کی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں پیرصدرالدین شاہ راشدی،صفدرعباسی مولاناراشد محمود سومرو،حلیم عادل شیخ،حافظ نعیم الرحمن شامل ہوئے،صفدر عباسی نے کہا کہ جی ڈی اے اور دیگر اتحادیوں مشاورت ہوئی ہے۔
جب سے انتخابات ہوئے ہیں تمام جماعتیں اپنے اپنے طور پر احتجاج کررہی تھی، ہم نے بھی احتجاج کیا جے یوآئی اے نے بھی مختلف جگہوں پر دھرنے دئیے ، جماعت اسلامی نے  بھی کراچی میں احتجاج کیا۔

دھاندلی کے خلاف ہماری آپس میں مشاورت ہوتی رہی ہے، ہم سب ملکر احتجاج کو آگے لیکر بڑھیں گے سب نے فیصلہ کیا ہے، کل 11 بجے اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج ہوگا،اس میں جی ڈی اے ، جے یو آئی ، پی ٹی آئی  اور جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم حقیقی کے سب ملکر احتجاج کریں گے۔

صفدر عباسی نے مزید کہا کہ اب سب جماعتوں کی جانب سے اپیل ہے، ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے ہیں،دو دو رکنی ارکان پر مختلف جماعتوں کی کمیٹی بنائی ہے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تمام سندھ کے ڈویژن میں ڈاکہ ڈالا گیا، واردات ہر جگہ ہوئی ہے،کراچی اور حیدرآباد میں حافظ نعیم الرحمن نے کلمہ حق بلند کیا، میئر کے الیکشن میں بھی ڈاکہ ڈالا گیا،یہ الیکشن نہیں فراڈ تھا۔
ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اے بات نہیں ہوسکتی ہے، پورے سندھ میں 22 ایم این اے کی سیٹیں ہماری ہیں،چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے، الیکشن کمیشن مینڈیٹ کی چوری میں شام ہے۔
یہ آئین سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ان تینوں پارٹیوں کی اجتماعی قبر بنے گی ، ہم آخری سیٹ کی چوری تک آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔