آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان، 6 بھارتی کھلاڑی شامل

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان، 6 بھارتی کھلاڑی شامل

دبئی :   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کر دیا ہے، بھارت کے 6 کھلاڑی شامل  کیے گئے ہیں لیکن اس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی  کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں  بھارت کے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، بھارتی کپتان سمیت بھارت کے 6 کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ان میں  شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی  شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ  ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا  جبکہ  نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی شامل ہیں ۔

Watch Live Public News