جاپان میں انوکھے گوشت پکوڑے، آرڈر 43 سال بعد ملے گا

beef coroquetes
کیپشن: beef coroquetes
سورس: Web desk

ویب ڈیسک : جاپان کی  انوکھی دکان پر انوکھا  بیف گوشت ۔۔۔ آج آرڈر کریں گے تو 43 سال بعد گوشت پکوڑوں کا ڈبہ ملے گا۔

جی نہیں آپ درست سمجھے ۔۔ یہ کوئی غلطی نہیں۔۔ آج آرڈر کریں اور 43 سال بعد اگرآپ زندہ ہوئے توخود وصول کریں گے یا آپ کی جگہ آپ کا بیٹا یا پوتا اس گوشت پکوڑوں سے لطف اندوز ہوگا۔

مغربی جاپان کے تاکاساگو شہر میں ’’آساہی‘‘ خاندان کی قصاب کی دکان سے منجمد کوبے بیف کروکیٹ کا ایک ڈبہ آرڈر کرتے ہیں، تو آپ کو آرڈر موصول ہونے میں مزید 43 سال لگیں گے۔

1926 میں ’’آساہی‘‘ خاندان کی دکان میں  دوسری جنگ عظیم کے بعد سے  بیف کروکیٹ  بیچنا شروع کیا گیا ۔

 بیف کروکیٹ  دراصل ڈیپ فرائڈ آلو اور گائے کے گوشت کے پکوڑے  ہیں جن کی انٹرنیٹ پر مقبولیت کے بعد اب ان کا حصول دشوار تر ہوگیا ۔