برطانیہ نے نواز شریف کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا

برطانیہ نے نواز شریف کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف جیسے عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ نے غریب ملکوں کے نوازشریف ٹائپ عناصر کی اپنے ممالک سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنےوالے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں پانچ ایسے افرادکے خلاف کارروائی ہوگی،دیر آید درست آید. ان کا کہنا تھا کہ ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں.

ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان کئی انٹرنیشنل فورمز پر یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں کہ ایسے کرپٹ لوگ ہی ان ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں، ان کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے، پانامہ جیسے سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لئے شدید دباؤ ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔