سندھ حکومت کاکوروناکےبڑھتےکیسزپرپابندیاں نافذکرنےکافیصلہ،پیرسےشادی ہالز تعلیمی ادارےاورتقریبات پرپابندی لگانےکی تجویز، سندھ حکومت نے ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کر دی۔ سندھ کےمسائل کیلئےبےتحاشہ فکرمندہوں،کراچی کےعوام کوپیپلزپارٹی کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم کافردوس شمیم نقوی سےملاقات میں اظہار خیال،سابق اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کواستعفیٰ واپس لینےکی ہدایت،کراچی کے مسائل،ترقیاتی کاموں پربریفنگ دی۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، پولنگ اتوار 25 جولائی کوہو گی، عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی میں، بلاول بھٹو زرداری باغ اور مظفر آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے 45 انتخابی نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ کیےجائیں گے، 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع، الیکشن کمیشن کی درخواست پر آزاد کشمیر میں پاک فوج طلب۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں آزاد کشمیرالیکشن کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے، وفاقی حکومت کی مداخلت روکی گئی تو الیکشن ن لیگ کا ہے، کہا وقت آ گیا ہے لوگ جاگ جائیں، ملک آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن سے چلایا جا رہا ہے، خواجہ سعد رفیق نے کہا ن لیگ ایک ہی ہے، پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں