مداحوں کی جانب سے جوڑے کو ننھے محمان کی آمد پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے.View this post on Instagram
لاہور ( پبلک نیوز) ہدایتکار و میزبان یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین نے نومولود بچے کی تصویر شئیر کی ہے اور مداحوں کو اپنے گھر پیدا ہونے والے بچے کی اطلاع دی ہے۔ اداکارہ اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں کا ہے کہ ہم اللہ کے حکم سے کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔