ن لیگی رہنما مولانا محمد غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ

ن لیگی رہنما مولانا محمد غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ
نارووال میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مولانا محمد غیاث الدین کے بیٹے کے جسم کے مختلف حصوں پر 3 گولیاں لگی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ درمان چوک میں ایلیٹ فورس کی موجودگی پیش آیا۔ یہ واقعہ سابق رنجش کے نتیجہ میں رونما ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زید بن غیاث الدین کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شکر گڑھ منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ خبریں سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو فائل پولیس کا کہنا ہے کہ اس قاتلانہ حملے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ملزموں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مولانا غیاث الدین نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس کی تردید کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔