پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر کی دستاویزات جمع کروانے کی استدعا منظور

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر کی دستاویزات جمع کروانے کی استدعا منظور
کیپشن: پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر کی دستاویزات جمع کروانے کی استدعا منظور

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی دستاویزات جمع کروانے کی منظور کرتے ہوئے مہلت دے دی اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کردی، ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیےکہ جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے۔

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان کمیشن پیش ہوئے۔

ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں آیا، انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے صرف چند تکنیکی اور قانونی سوالات ہیں جن کا جواب ہم دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا سینٹرل سیکرٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔

 بعدازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

Watch Live Public News