فیس بک پر ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام قرار

فیس بک پر ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام قرار
ویب ڈیسک: فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روزانہ آپ کی نظر سے بے شمار ایسی پوسٹس گزرتی ہیں جن پر آپ ہنسے بنا نہیں رہ سکتے۔ عموماً آپ ایسی پوسٹوں پر ری ایکشن بھی دیتے ہیں۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ہنسی کا ری ایکشن دینے کے لیے استعمال کیا جانے والا ’ہاہا‘ کے ایموجی کو استعمال کرنا حرام قرار دے دیا گیا ہے۔بنگلادیش کے معروف عالم دین احمداللہ انٹرنیٹ کی دنیا میں خاصے مقبول ہیں۔ انھوں نے فتویٰ دیا ہے کہ کسی بھی شخص کا مذاق اڑانے کے لیے فیس بک پر ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام ہے۔ تضحیک کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر پوسٹ مذاحیہ ہو اور اس ایموجی کا استعمال بھی اگلے بندے کا مذاق اُڑانے کی غرض سے نہیں کیا گیا تو یہ جائز ہے لیکن اس ایموجی سے اگر کسی بھی دوسرے شخص کا مذاق اڑایا جائے گا تو یہ جائز نہیں کیونکہ ہمارا مذہب کسی کی بھی تضحیک سے ممانعت کرتا ہے۔ احمداللہ نے اس عمل سے دور رہنے کی اپیل کی۔ تضحیک سے باز رہنے اور دوسروں کا دل نہ دکھانے کی تلقین بھی کی۔ مگر ان کی اس حوالے سے پوسٹ پر بھی کچھ لوگوں نے مذاق اڑاتے ہوئے ہاہا کا ایموجی استعمال کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔