پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

06:51 AM, 23 Jun, 2022

احمد علی
پاکستان میں کورونا کے وار پھر تیز، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے ہیں کہ جن میں سے 268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی ہے اور 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب کراچی میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 650 ٹیسٹ کیے گئے ہیں کہ جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور شہر بھر میں کورونا کی شرح 21.23 فیصد رہی ہے۔
مزیدخبریں