سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رکی پونٹنگ سے   آئی پی ایل کے دوران کوچنگ کے لیے رابطہ کیا گیا ۔ 

دوسری جانب رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے رابطوں کی تصدیق بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ رکی پونٹنگ نے آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی کوچنگ کر چکے ہیں ۔

اس بارے رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نے کوچنگ کے حوالے سے کئی رپورٹس دیکھی ہیں۔ ایسا عموما سوشل میڈیا پر ہوتا ہے اور کئی نام سامنے آتے ہیں ۔ میری آئی پی ایل کے دوران چھوٹی موٹی اس حوالے سے گفتگو ہوتی رہی ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گفتگو میں میری کوچنگ میں دلچسپی جاننے کی کوشش کی گئی ۔ میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے ، میں گھر میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ 

بھارتی ٹیم کے اگر آپ کوچ ہوں گے تو پھر آپ آئی پی ایل میں کوچ نہیں ہوسکتے ۔ نیشنل ٹیم کا کوچ ہونے کا مطلب سال میں  10، 11 ماہ کی جاب ہے۔ یہ اس وقت میرے لائف اسٹائل کے مطابق نہیں ہے، زندگی میں انجوائے کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے ۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ مجھے علم ہے جسٹن لینگراسٹیفن فلیمنگ اور گوتم گھمبیر کے نام بھی کوچنگ کے لیے سامنے آئے مگر میری فیملی نے آئی پی ایل کے دوران پانچ ہفتے میرے ساتھ بھارت میں گزارے ۔ میں نے بیٹے کو کوچنگ کی آفر کا بتایا تو بیٹے نے آفر قبول کرنے کا کہا ، بیٹا کہنے لگا کہ ہم دو سال کے لیے یہاں شفٹ ہو جائیں گے ۔فیملی کو انڈیا میں کرکٹ کلچر اچھا لگتا ہے لیکن اس وقت کوچنگ میرے لائف اسٹائل میں فٹ نہیں ہوتی ۔ 

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نئے کوچ کی تلاش میں ہے ۔ 

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔