جنگ بندی جمعہ کی صبح 7 بجےسے شروع ہوگی، قطری وزارت خارجہ

جنگ بندی جمعہ کی صبح 7 بجےسے شروع ہوگی، قطری وزارت خارجہ
قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی جمعہ کی صبح 7 بجے(10:00 PKT)سے شروع ہوگی۔ پہلے 13 اسیروں کو شام 4 بجے (19:00 PKT)پر رہا کیا جائے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ "وہ یرغمالی جو ایک ہی خاندان سے ہیں ایک ساتھ اکٹھے کیے جائیں گے۔ ظاہر ہے کہ ہر دن میں متعدد عام شہری شامل ہوں گے جیسا کہ چار دنوں میں کل 50 پر اتفاق کیا گیا ہے۔ الانصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ جمعے کو کتنے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ معاہدہ باہمی ہے، اس لیے ہم توقع کر رہے ہیں کہ شام 4 بجے کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کے نتیجے میں، اسرائیل کی جانب سے بھی رہائی ہوگی۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "پہلی رہائی 13 افراد کی ہو گی جن میں خواتین اور بچے ہوں گے۔" جنگ بندی کے آغاز کے بارے میں اہم نکات: دوحہ میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کی نیوز کانفرنس ختم ہوگئی جس کے نکات ہیں : •چار روزہ جنگ بندی جمعہ کو غزہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے( PKT10:00 ) شروع ہوگی۔ •قطر کو توقع ہے کہ رفح کراسنگ سے جلد از جلد امداد غزہ تک پہنچ جائے گی۔ •غزہ میں قیدیوں کا پہلے بیچ – 13 خواتین اور بچے – جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 4 بجے( PKT19:00 ) پر رہا کیا جائے گا۔ •قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا تاکہ منتقلی کو ممکن حد تک محفوظ بنایا جا سکے۔ •فلسطینی قیدیوں کو بھی کل رہا کیا جانا ہے۔ •ملاقاتیں مثبت ماحول میں ہوئیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔