آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کردیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کردیا
اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بری کر دیا۔ نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے عدالت میں تحریری جواب جمع کروادیا ،جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کےخلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں اس لیے کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔ نیب نے تحریری جواب میں کہا کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔