نیو یارک( ویب ڈیسک ) نیو یارک کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریفیں، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بلین ٹری سونامی کو ایک مثالی منصوبہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک کہ کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کی تقلید کریں۔ https://twitter.com/Shafiqbajwa1121/status/1440941912601542656 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے مقابلہ کرتے ہوئے تمام ممالک کو پاکستان کی مثال اپنے سامنے رکھنی چاہئے جہاں پر وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ 10 ارب درخت لگائے جائیں گے اور اس پر تیزی سے کام جاری بھی ہے۔ https://twitter.com/MohiuddinNaseer/status/1440923655542874112 انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو یہ ذمہ داری سمجھنا ہو گی کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ،یہ نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ پوری دنیا کو تباہی سے بچانے کا معاملہ ہے بلکہ اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی بات بھی ہے ، پاکستان کا کردار ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہت مثالی رہا ہے۔