پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،23ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،23ستمبر 2021
کورونا کے بعد ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد بھی بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 92 مریض رپورٹ، لاہور سے 64 اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں 20مریض داخل، رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 828 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے، پشاور میں مزید 279افراد میں وائرس کی صدیق۔ پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 357نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ آٹھ نو فیصد رہی، مہلک وائرس سے مزید58 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد27 ہزار 432 ہوگئی،61 ہزار558 مریض زیرعلاج، 4ہزار 561 کی حالت تشویشناک ہے۔ انسداد ڈینگی کےلئے پنجاب بھر میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، ”سب اچھا ہے“کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا، وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں، کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں خواتین پولیو ورکرز پر تشدد، میاں بیوی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج، پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار کے بعد ملزمان نے پولیو ورکرز کو یرغمال بنالیا تھا، ملزمان نے خواتین پولیو ورکرز کے بال کھینچے، تذلیل کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔ اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، ایڈووکیٹ جنرل نے متاثرین کی بحالی میں فنڈز کی کمی کا دعوی کیا، سپریم کورٹ نے فنڈز کی کمی سے متعلق سندھ حکومت کا موقف مسترد کردیا، کہا وزیراعلیٰ سندھ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، مراد علی شاہ اقدامات سے متعلق دو ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔

Watch Live Public News