سبی میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب

سبی میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب
سبی ( پبلک نیوز) پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں پروقار تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایف سی کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل حافظ شاہد ندیم لاشاری تھے۔ پشتون نوجوانوں نے دیدہ زیب لباس اور سر پر روایتی پگڑی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پشتو ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے دنیا بھر کی طرح سبی میں مہمان نواز پشتون آج اپنی ثقافت کا دن منا رہے ہیں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایف سی کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل حافظ شاہد ندیم لاشاری تھے تقریب میں پختون نوجوانوں نے دیدہ زیب اور دلکش ملبوسات زیب تن کیے شرکت کی ایک طرف سر پر روایتی پگڑی تو دوسری جانب ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کا دل موہ لیا۔ تقریب میں پشتون بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے دیگر اقوام کے افراد نے بھی شرکت کی اور پشتون بھائیوں کو روایتی پگڑی پہنائی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔