سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو گرفتار کرلیا. سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کے بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ارکان کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے، ملزمان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کو بھی کنفرم کیا۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق ملزم نے بتایا کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرلوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگواکران کو بھتے کے لیے افغانستان سے کال کرتا تھا، بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں لوگوں کو جان سے مارنے یا اغواء کی دھمکیاں دیتا تھا۔