وزیر اعلی محسن نقوی کا شاہدرہ چوک کا دورہ،کام کی فتار میں سست روی پر برہم

وزیر اعلی محسن نقوی کا شاہدرہ چوک کا دورہ،کام کی فتار میں سست روی پر برہم
لاہور : وزیر اعلی محسن نقوی نے شاہدرہ چوک کا دورہ کیا،چوک میں کام کی فتار میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ کئی روز قبل فلائی اوور پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود شاہدرہ چوک پر کام مکمل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ سارا کام رکا ہوا ہے جو سراسر غلط ہے ۔ ایک تاریخ طہ کریں اور 100 کام مکمل کریں۔ محسن نقوی نے شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکوں اور پارک سمیت میٹرو بس سروس کے ٹریک کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ 5 جنوری تک شاہدرہ چوک کی اطراف کی سٹرکیں اور دیگر کام مکمل ہونے چاہئیں۔شاہدرہ چوک پر کام کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے بہترین انتظامات کی بھی ہدایت ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی ایل ڈی اے و کمشنر لاہورڈویژن، ڈی جی پی ایچ اے، سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔