اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز سے میچ جیت لیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز سے میچ جیت لیا
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، اسلام آباد نے کراچی کنگز کے 197 رنز کا ہدف 1-19 اوور میں پورا کر لیا تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پہلے کھیلتے ہوئےکراچی کنگزنےاسلام آباد یونائیٹڈ کو197رنزکاہدف دےدیا ،کراچی کنگزنےمقررہ اوورزمیں3وکٹوں کےنقصان پر 196 رنز بنائے، شرجیل خان نے 8چھکوں 9چوکوں کے ساتھ شاندار سنچری بنائی. شرجیل خان نے105اوربابراعظم نے62رنزبنائے . بابراعظم اورشرجیل خان نے176رنزکی پارٹنرشپ بنائی. شرجیل خان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ جبکہ بابر اعظم نے بھی 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا. بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔ ڈینئل کرسچن 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نبی نے 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کےالیکس ہیلز 46،فہیم اشرف نے25 رنزبنائے .حسین طلعت 42 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، عمادوسیم، محمدعامر، وقاص مقصود، ارشداقبال اورمحمدنبی نے ایک،ایک وکٹ لی .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔