پادری کاخداکےنام پر امریکیوں سےکروڑوں کاکرپٹوفراڈ

پادری کاخداکےنام پر امریکیوں سےکروڑوں کاکرپٹوفراڈ
کیپشن: پادری کاخداکےنام پر امریکیوں سےکروڑوں کاکرپٹوفراڈ

ویب ڈیسک:امریکہ کے ایک پادری اور اس کی بیوی پر کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی اسکیم میں سینکڑوں مقامی عیسائیوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولوراڈو کے پادری جس پر کرپٹو کرنسی اسکیم میں اپنی مسیحی برادری سے 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے، نے فراڈ کا اعتراف کیا ہے، لیکن دلیل دی کہ اسے خدا نے ایسا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ، کیٹلن، نے اپنی تخلیق کردہ آن لائن کریپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے مقامی عیسائیوں کو جھانسہ دیا کہ خدا نے اسے بتایا ہے کہ اگر لوگ سرمایہ کاری کریں گے تو وہ امیر ہو جائیں گے۔

استغاثہ کے مطابق، یہ کرپٹو اسکیم حقیقت میں "عملی طور پر بیکار" تھی، جس میں سرمایہ کاروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ ریگالڈو نے اس رقم کو شاہانہ طرز زندگی کے لیے استعمال کیا۔

الزامات کے بارے میں ایک ویڈیو بیان میں، ایلی نے اعتراف کیا کہ جوڑے نے 1.3 ملین ڈالر ضائع کیے جو کرپٹو کرنسی کے ذریعے جمع کیے گئے۔

ریگالڈو نے کہا کہ ان کا منصوبہ خدا کی طرف سے الہام ہوا۔

پادری نے دعوی کیا کہ رقم کا آدھا حصہ ان کے گھر کو دوبارہ تعمیر پر صرف ہوا جسے رب نے ہمیں کرنے کے لیے کہا"

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے" ہم خدا کی جانب سے معجزے کا انتظار کر رہے ہیں۔"