100 سالہ خوشحال زندگی پانے کا راز جانئے

100 سالہ خوشحال زندگی پانے کا راز جانئے
ویب ڈیسک: انسان پیدا ہوتا ہے، بلوغت کو پہنچتا ہے، جوان ہوتا ہے، ادھیڑ عمری سے گزرتا ہے اور بوڑھا ہو جاتا ہے۔ بوڑھا ہونے پر ضعیفی غلبہ پا لیتی ہے اور عموماً عمر ضعیفی میں لوگ یا تو بستر پر آ لگتے ہیں یا پھر وہیل چیئر کے بغیر ان کا چلنا پھرنا ممکن نہیں رہتا۔ مگر ایسا آپ نے شاذونادر ہی دیکھا یا سنا ہو گا کہ کوئی شخص (مرد یا عورت) 100 سال کا ہونے کے باجود بھی تندرست و توانا ہے۔ ایسی ہی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے اپنی طویل عمر اور اچھی زندگی سے متعلق راز بیان کیے ہیں۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ بزرگ خاتون کا نام کمالا ہے جو ویڈیو میں انتہائی اطمینان اور خوش مزاجی سے چلتی پھرتی نظر آتی ہیں۔ ویڈٰو میں بتایا گیا کہ ہے کہ 100 سالہ خاتون نے نہ صرف دوسری جنگ عظیم بلکہ بھارت کی آزادی اور صدی میں آنے والی کورونا سمیت کئی وباؤں کو بھی دیکھا ہے۔ کمالہ کے نزدیک ہر دکھ کو کھلے سے قبول کرنا اور تبدیلیوں کا بنا ڈرے اپنانا اور لوگ کیا کہیں گے کی پروا نہ کرنام، اچھی اور خوشحال زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انھوں نے پیزا کھانے کی ترغیب دی اور روزانہ 30 منٹ واک کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ زندگی کا زیادہ سنجیدہ نہیں لیں گے تو یقینی طور پر 100 تک جی سکیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔