مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز ، صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراء کردیا

مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز ، صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراء کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراءکر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم جاری کیا جو وزارت اطلاعات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹس پر موجود ہے، صحافی آن لائن ہیلتھ انشورنس فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کر سکیں گے۔اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن سمیت صحافی حضرات بھی موجود تھے۔ صحافیوں کو صحت کی یہ سہولت پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے میڈیا ورکرز اینڈ جرنلسٹس 2023ءکے تحت دی جا رہی ہے جس کے لئے حکومت نے وفاقی بجٹ میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ اس اسکیم سے ملک بھر کے صحافی مستفید ہو سکتے ہیں، اس کے لئے پریس کلب کا رکن ہونا لازمی نہیں ہے۔ آن لائن رجسٹریشن فارم کے اجراءکو ممکن بنانے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، پی آئی او مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔