ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا معاملہ ،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس،ایسوسی ایشن کا قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو دینے پر تحفظات کا اظہار۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہناتھا پیٹرولیم سیکٹر میں ہمارا سٹیک سب سے اہم اور زیادہ ہے،حکومت کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے ڈیلرز کا نقصان ہو،ڈیلرز کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کریں گے جو جلدبازی اور ڈیلرز کے مفادات کے خلاف ہو۔
حکومت ڈیلرز حضرات کو آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتی ہے، قیمتوں کے تعین سے آئل کمپنیز کی اجارہ داری ہو گی،پیٹرول پمپس مالکان کا استحصال ہو گا اور ہم اس بات کی کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہناتھا حکومت وقت ایک کمیٹی کا قیام کرے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس کا حصہ بنا کر کوئی فیصلہ کرے۔