سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا

سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا
کراچی ( پبلک نیوز) سونا سستا ہوگیا۔ ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 109300 روپے کا ہوگیا۔صرافہ بازار کی جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں دس گرام سونا 686 روپے کمی سے 93707 روپے کا ہوگیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالرز کمی 1784 فی اونس کا گیا۔ سونا خریدنے کی خواہشمند خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پرہیں، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔جبکہ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے اس سے سونے کی تجارت بہتر ہونے میں مدد مل سکے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔