پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،25جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،25جون 2021
پی ایس ایل 6 کا آج فائنل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے۔ زلمی کی جانب سے ٹاس جیت کر سلطانز کو بلے بازی کی دعوت دی گئی۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف دیا۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج، عدالت نے سزائیں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔اپوزیشن نے سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے مطالبہ کردیا، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی کو الگ الگ خطوط ارسال کردیئے۔سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ نے اسلام آباد کے وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین اور ڈاکٹرز کو رسک الاؤنس کی سمری مسترد کر دی، پمز، ہولی کلینک اور نرم ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ کا بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ، اگر ہیلتھ رسک الاؤنس نے دیا تو تمام ویکسی نیشن سینٹر بند کر دیں گے، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دے دی۔خواجہ آصف رہائی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج، لیگی رہنما جناح اسپتال سے سیالکوٹ روانہ ہوگئے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ جرمنی، سربراہ پاک فوج کی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقاتلینڈ مافیا کے خلاف کارروائی پہ مشتعل افراد کا ڈی سی آفس پہ دھاوا۔ اشتیاق احمد بٹ اور لینڈ مافیا غنڈوں کی ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات پہ حملہ کی کوشش۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم ڈوژن ساجد قاضی عہدے سے ہٹا دیئے گئے۔ دوسری جانب چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب احمد علی ظفر کا تبادلہ کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔